ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق سی بی آئی چیف رنجیت سنہا کے خلاف سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم

سابق سی بی آئی چیف رنجیت سنہا کے خلاف سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم

Mon, 23 Jan 2017 22:46:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 23جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو کوئلہ گھوٹالے کے ملزمان سے ملنے کے معاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔سپریم کورٹ نے سی بی آئی ڈائریکٹر سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔کورٹ نے سابق اسپیشل ڈائریکٹر ایم ایل شرما کی کمیٹی کی جانچ رپورٹ بھی سی بی آئی ڈائریکٹر کو سونپ دی ہے۔اس جانچ رپورٹ میں رنجیت سنہا کو اتبدائی جانچ میں کوئلہ گھوٹالے کی جانچ متاثر کرنے کا مجرم سمجھا گیا ہے۔سینئر وکیل پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ شرما کمیٹی کی رپورٹ نے اتبدائی جانچ میں ہیرا پھیری کی بات اجاگر کر دی ہے،لہذا اب پورے معاملے کی باریکی سے تفتیش ہونی چاہئے۔سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو کوئلہ گھوٹالے کے ملزمان سے ملنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی ڈائریکٹر سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔کورٹ نے سابق اسپیشل ڈائریکٹر ایم ایل شرما کمیٹی کی جانچ رپورٹ سی بی آئی ڈائریکٹر کو سونپی۔اس رپورٹ میں رنجیت سنہا کو کوئلہ گھوٹالے کی جانچ کو متاثر کرنے کا مجرم مانا گیا ہے۔


Share: